ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے غریبوں کی صحت سے ہوا کھلواڑ: نریندرمودی

وزیراعظم نے کہا کہ میں نےغریبی جھیلی ہے اس لئےغریبوں کے درد کو محسوس کرسکتا ہوں۔

Sep 23, 2018 10:10 PM IST | Updated on: Sep 23, 2018 10:10 PM IST

رانچی:  وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 برسوں سے ملک میں غریبوں کی صحت کو نظرانداز کرنے اور غریبوں کے نام پر آنسو بہانے والوں نے ان کی بہتری کے لئے اگر کچھ بھی کیا ہوتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

نریندرمودی نے یہاں پربھات تارا میدان میں ’وزیراعظم عوامی صحت اسکیم‘ (پی ایم جے اے وائی) ’آیوشمان بھارت‘ اسکیم کے افتتاح کرنے کے بعد لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کےبعد سے ہی ملک میں ’غریبی ہٹاؤ‘ کا نعرہ لگایا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نےغریبوں کےنام پر سیاست کی اگر ان لوگوں نے گزشتہ 60 برسوں میں ان کی بہتری کےلئے کچھ ٹھوس اقدامات کئے ہوتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے غریبوں کی صحت سے ہوا کھلواڑ: نریندرمودی

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم نے کہا کہ ’’غریبوں کے عزت کو ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا۔ میں نے غریبی جھیلی ہے اس لئے غریبوں کے درد کو محسوس کرسکتا ہوں۔ خوداعتمادی کے ساتھ غریبی نے مجھےغریبوں کے خوابوں کو سمجھنے کی طاقت دی۔غریبی کو ختم کرنے کےلئےملک تیزی سےگامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں ملک کےلئے جن مردوخواتین نےتمغے حاصل کئے ہیں ان میں سے کئی کھلاڑیوں کا بچپن گاؤں اورغریبی میں گذرا ہے، لیکن جب انہیں موقع ملا توانہوں نے تمغے جیت کر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں میں زبردست صلاحیت ہے۔ صرف ضرورت اسے پہچاننے کی ہے۔

نریندرمودی نے کہا کہ سابقہ حکومتیں ذات پات، نسل اور برادری کو ذہن میں رکھ کرووٹوں کی سیاست کےلئے پالیسی بناتی تھیں۔ سرکاری خزانے کا استعمال سیاسی پارٹیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کیا جاتا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کسی ذات، نسل اوربرادری کو ذہن میں رکھ کر نہیں بلکہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کے اصول پر نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز