Live Results Assembly Elections 2018

عوام کو بی جے پی سے ہی توقع، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: نریندرمودی

وزیراعظم نے جبل پور میں آج انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کام کرنے والے سے ہی توقعات ہوتی ہیں اوراس لئے سبھی کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے ہی امیدیں ہیں۔

Nov 25, 2018 09:26 PM IST | Updated on: Nov 25, 2018 09:26 PM IST

جبلپور:  وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ عوام کو کام کرنے والے سے ہی توقعات ہوتی ہیں اور اس لئے سبھی کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے ہی امیدیں ہیں۔ نریندرمودی آج مدھیہ پردیش کے جبلپورمیں ریاستی حکومت کے چار وزیروں شاہ پورہ سے پارٹی امیدواراوم پرکاش دھروے، جبلپور شمال سے شرد جین، نرسنگھ پور سے ظالم سنگھ پٹیل اور وجے راگھو گڑھ سے سنجے پاٹھک سمیت پاٹل، جبلپور کینٹ، جبلپور مغربی، برگی، پناگر، سروہی اور گوٹے گاؤں سے پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ کنبے میں بھی جو بیٹا کام کرتا ہے، اس سے امیدیں ہوتی ہیں۔ عوام کو بھی آج بی جے پی سے ہی توقع ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیرکہا کہ ’نٹھلے‘ سے کوئی امید نہیں رکھتا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ جو کام کرتا ہے، اس سے غلطی بھی ہوتی ہے۔

عوام کو بی جے پی سے ہی توقع، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: نریندرمودی

وزیراعظم مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے۔

Loading...

وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی نے پائی پائی کا حساب دیا ہے۔ ریاست کے عوام کی ایک غلطی انہیں دوبارہ 55 برس کی بدانتظامی کی بھینٹ چڑھا دے گی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ جبلپور کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کا ایک اہم مرکز بنایا جائے گا۔

واضح رہے ریاست میں انتخابی تشہیرکل ختم ہوجائے گی۔ پولنگ 28 نومبر کو ہوگی۔ انتخابات کے نتائج 11 دسمبر کو آئیں گے۔ اس بار بی جے پی اورکانگریس میں زبردست مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے دونوں پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران جم کرمحنت کررہے ہیں اورایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی کررہے ہیں تاکہ وہ عوام کو اپنے حق میں کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:   راجستھان میں رام مندر پروزیراعظم نریندرمودی نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا "ججوں کو ڈراتی ہے کانگریس"۔

یہ بھی پڑھیں:  زمین ایکوائرکرکے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکی جائے: بابا رام دیو نے بھی چھوڑا شگوفہ

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی نے نہیں ’شیو سینا‘ نے گرایا تھا بابری مسجد کا ڈھانچہ: اعظم خان

یہ بھی پڑھیں:   اجودھیا معاملہ: وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیان پربولیں تاکہ تنازعہ کھڑا کرنے کا موقع ملے: مسلم مذہبی رہنما

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز