رانچی میں عبدالرزاق انصاری کی یاد میں صد سالہ تقریب کا انعقاد، گورنر نے کیا افتتاح

رانچی۔ رانچی میں عبدالرزاق انصاری صد سالہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح ریاست کے گورنر دروپدی مورمو نے کیا۔

Jan 31, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 08:12 PM IST

رانچی۔ رانچی میں عبدالرزاق انصاری صد سالہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح ریاست کے گورنر دروپدی مورمو نے کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مرحوم عبدالرزاق کی حیات اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔ رانچی سے تقریباً 25 کیلومیٹر دور اربا نامی مقام کے باشندہ مرحوم عبدالرزاق انصاری کو مجاہد آزادی اور بنکروں کے مسیحا کے طور پر

جانا جاتا ہے۔ عبدالرزاق نے غربت کے باوجود تعلیم حاصل کی۔ ساتھ ہی معاشرے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ ان کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پروگرام میں مقررین نے مرحوم انصاری کے خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ عبدالرزاق انصاری کی یاد میں منعقد صد سالہ تقریب کا اختتام تیس اپریل کو ہوگا ۔ اس درمیان آل انڈیا مشاعرہ اور فٹبال ٹورنامنٹ کے علاوہ مختلف طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

رانچی میں عبدالرزاق انصاری کی یاد میں صد سالہ تقریب کا انعقاد، گورنر نے کیا افتتاح

مرحوم عبدالرزاق انصاری کا نام کانگریس کےسرکردہ لیڈروں میں شمارکیا جاتا ہے۔ انہیں متحدہ بہار میں دو بار ایم ایل سی اورایک بار وزیر بننےکا شرف حاصل ہے۔ اس کےعلاوہ وہ وزیراعظم کی قیادت والی کئی کمیٹیوں میں رکن کی حیثیت سے شامل رہے۔ پنڈت جواہر

لال نہرو جیسے قائدین کےساتھی عبدالرزاق انصاری ملک کے بٹوارے کے شدید مخالف تھے۔ انتقال کے بعد ان کے بیٹوں نے اربا میں عبدالرزاق انصاری میموریل ویورس ہاسپیٹل کا قیام کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز