بھوپال میں آدم پور کے لوگوں نے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے خلاف اٹھائے ہتھیار

Oct 06, 2017 07:33 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 07:33 PM IST

 بھوپال۔ مدھیہ پردیش بھوپال میں سلاٹر ہاؤس پر چل رہی سیاست کے بیچ  بھوپال کے آدم پور چھاونی میں بن رہے نئے سلاٹر ہاؤس پرآدم پور چھاونی کے لوگوں نے مورچہ کھول دیا ہے اور ہتھیاروں کے ساتھ  سڑکوں پراتر آئے ہیں ۔ سلا ٹر ہاؤس کو لے کر کبھی بی جے پی تو کبھی کانگریس کی مخالفت کو دیکھتے  ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کی دونوں پارٹیاں صرف  اور صرف ووٹوں کی سیاست کر رہی ہیں ۔ مدھیہ پردیش بھوپال میں چل رہے سلاٹر ہاؤس معاملے میں بی جے پی کانگریس میں زوردار سیاست جاری ہے ۔ دونو ں ہی پارٹی کے لیڈر 2018 میں ہونے والے انتخابات کے مد نظروٹروں کو لبھانے میں لگے ہیں۔

اس سیاست کے بیچ سلاٹر ہاؤس کی مخالفت کر رہے لوگوں نے بی جے پی ایم ایل اے سوریندر ناتھ کے گھر کی دیوار پر سیاہی پوت کر حکومت سے ناراضگی کا  اظہار کیا۔ وہیں ان سب حالات کے بیچ آدم پور چھاونی کے مقامی لوگوں نے حکومت کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے ہتھیار کے ساتھ گاؤں کے مرد، عورتیں، بچے، بزرگ سبھی سٹرک پر اتر آئے اور سلاٹر ہاؤس کی مخالفت کرنے لگے ۔ اس معا ملے پر بھوپال کی مسلم تنظیموں کا کہنا ہے  کی حکومت کو اپنے شہریوں کی ضرورت کےمطابق ان کی سہولیات کا انتظام کرنا چا ہیے  نہ کہ سلاٹر ہاؤس کے معا ملے پر سیاست کر اس کو طول دینا چاہیے۔

بھوپال میں آدم پور کے لوگوں نے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے خلاف اٹھائے ہتھیار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز