مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کوئز مقابلے کا انعقاد

بھوپال۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Dec 12, 2017 08:42 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 08:43 PM IST

 بھوپال۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کوئز مقابلے کے ساتھ مختلف امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔  مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے طلبا سے مقابلہ جاتی امتحانات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی ایسے طلبا کی مالی معاونت کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

بھوپال میں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیرئر پروموشن سو سائٹی کا قیام 32 سال قبل عمل میں آیا تھا۔ سوسائٹی کے قیام کا مقصد مسلم طلبا کی ذہنی ترتبیت کرنے کے ساتھ انہیں اسکالر شپ مہیا کرنا اور انہیں اعزاز سے نوازنا بھی تھا۔ اسی کے تحت بھوپال کے گاندھی بھون میں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ کوئز مقابلے میں بھوپال کے بیالیس اسکولوں کے طلبا نے شرکت کی اور اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام  میں ساٹکو انٹر نیشنل اور بزم اردو قطر کے چیئرمین سہیل بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سوسائٹی کو ہر طرح سے تعاون دینے کا یقین دلایا۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام  کوئز مقابلے کا انعقاد

مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام کے پہلے سیشن میں کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں کوئز مقابلہ کی کامیاب ٹیم کے ساتھ مختلف امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ طلبا نے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کی کارکردگی کی ستائش کی اور اس کے پروگراموں کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز