راہل گاندھی کا بڑا اعلان- 2019 کا الیکشن جیتنے کے بعد ہرغریب کے لئے تاریخی کام کرنے کا وعدہ

راہل گاندھی نے 2019 لوک سبھا الیکشن میں جیت کے لئے بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں کانگریس کی حکومت بننے پرہرغریب کے لئے کم ازکم آمدنی گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

Jan 28, 2019 07:11 PM IST | Updated on: Jan 28, 2019 07:11 PM IST

کانگریس صدرراہل گاندھی نے پیرکو چھتیس گڑھ سے لوک سبھا الیکشن 2019 کی انتخابی تشہیرکا آغاز کردیا۔ دارالحکومت رائے پورکے اٹل نگرمیں منعقدہ 'کسان آبھارریلی' (کسانوں کے تشکرکے لئے ریلی) میں راہل گاندھی نے 2019 الیکشن میں فتح کے لئے بڑا وعدہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 2019 میں کانگریس کی حکومت بننے پرغریبوں کےلئے ایسا کام کیا جائے گا، جواب تک پوری دنیا میں کسی بھی حکومت نے نہیں کیا ہے۔

کانگریس صدرراہل گاندھی نے رائے پورمیں کسانوں کاشکریہ ادا کرنے کے لئے منعقد کی گئی ریلی میں بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں مرکزمیں کانگریس کی حکومت بننے پرغریبوں کے لئے کم ازکم آمدنی کا قانون نافذ کیا جائے گا۔ اس کے تحت ہرغریب کے بینک اکاونٹ میں کم ازکم مزدوری کی رقم ڈالی جائے گی۔ ایسا کرنے والی کانگریس حکومت دنیا کی پہلی حکومت بن جائے گی۔

راہل گاندھی کا بڑا اعلان- 2019 کا الیکشن جیتنے کے بعد ہرغریب کے لئے تاریخی کام کرنے کا وعدہ

کانگریس صدر راہل گاندھی چھتیس گڑھ میں کسانوں کی ریلی کے دوران: تصویر: پی ٹی آئی

Loading...

راہل گاندھی نے رائے پورمیں مرکزی حکومت پرجم کرتنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی دو ہندوستان بنانا چاہتی ہے۔ ایک ہندوستان صنعت کاروں کا بنانا چاہتی ہے، جہاں قرض معاف صنعت کاروں کوسب کچھ مل سکتا ہے اوردوسرا غریب کسانوں کا ہندوستان۔ یہاں کچھ نہیں ملے گا، صرف من کی بات سننے کوملے گا۔ ہماری حکومت بنے گی توعوام کے من کی بات سنی جائے گی اوران کے من کے مطابق کام کریں گے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز