مدھیہ پردیش : آخر کار سرحدی گاوں میں مرنے والے کسانوں کے لواحقین سے راہل گاندھی کی ہوئی ملاقات

Jun 08, 2017 07:14 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 07:14 PM IST

نیمچ: کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کو مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں فائرنگ میں مرنے والے کسانوں کے لواحقین سے ملاقات کرانے کے لئے مدھیہ پردیش راجستھان کی سرحد پر لے جایا گیا۔ اس سے پہلے انہیں یہاں ذاتی مچلکے پر رہا کیا گیا۔

مسٹر گاندھی نے انتظامیہ کی طرف سے کسانوں کے لواحقین سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کے بعد مچلکابھرا۔ اس کے بعد انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان کار سے مدھیہ پردیش راجستھان سرحد پر واقع ایک گاؤں میں لے جایا گیا۔ انتظامیہ نے وہاں پر مرنے والے کسانوں کے لواحقین کو پہلے ہی پہنچا دیا تھا۔

مدھیہ پردیش : آخر کار سرحدی گاوں میں مرنے والے کسانوں کے لواحقین سے راہل گاندھی کی ہوئی ملاقات

مسٹر گاندھی کے ساتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ، سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ، راجستھان کے ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ، مدھیہ پردیش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ اور جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ شرد یادو وہاں گئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز