مندسور پہنچے راہل گاندھی، تھوڑی دیر میں کسان ریلی سے کریں گے خطاب

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے مندسور میں کسانوں پر پولیس فائرنگ کی پہلی برسی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے منعقد '' کسان سمردھی سنکلپ ریلی '' شروع ہو چکی ہے۔

Jun 06, 2018 01:38 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 01:38 PM IST

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے مندسور میں کسانوں پر پولیس فائرنگ کی پہلی برسی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے منعقد '' کسان سمردھی سنکلپ  ریلی '' شروع ہو چکی  ہے۔ کانگریس  صدر بھی ریلی کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور تھوڑی دیر میں ریلی سے خطاب کریں گے۔

اس پولیس فائرنگ میں چھ کسان مارے گئے تھے۔ ایسے میں اس ریلی میں آج کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا  اور مارے گئے کسانوں کے خاندان بھی اس ریلی میں راہل گاندھی کے ساتھ منچ شئیر کریں گے۔

مندسور پہنچے راہل گاندھی، تھوڑی دیر میں کسان ریلی سے کریں گے خطاب

کانگریس صدر راہل گاندھی

اس سال نومبر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ اس ریلی سے راہل مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ساتھ ہی ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کو بھی گھیریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز