Live Results Assembly Elections 2018

چارہ گھوٹالہ کیس : آر جے ڈی سربراہ لالو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا ، ضمانت کی عرضی مسترد

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپیے کے چارہ گھپلہ معاملہ کے دیوگھر خزانہ سے غیرقانونی طور پر پیسہ نکالنے کے معاملے میں راشٹریہ جنتادل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو ضمانت دینے سے آج انکار کردیا۔

Feb 23, 2018 06:24 PM IST | Updated on: Feb 23, 2018 06:24 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپیے کے چارہ گھپلہ معاملہ کے دیوگھر خزانہ سے غیرقانونی طور پر پیسہ نکالنے کے معاملے میں راشٹریہ جنتادل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو ضمانت دینے سے آج انکار کردیا۔جسٹس اپریش کمار سنگھ نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو اگر نصف سزا مکمل کرچکے ہوتے تو ان کو ضمانت دینے پر غور کیا جا سکتا تھا۔ لیکن ابھی انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مسٹر یادو کے وکیل نے کہا کہ مسٹر یادو کی عمر کافی زیادہ ہوچکی ہے اور ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی ہے، اس لئے ان کو ضمانت دی جائے۔سی بی آئی وکیل نے اس کی پر زور مخالفت کی۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ برس 23 ستمبر کو مسٹر یادو کو ساڑھے تین سال کی سزا سنائی تھی۔

چارہ گھوٹالہ کیس : آر جے ڈی سربراہ لالو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا ، ضمانت کی عرضی مسترد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز