اسلام نگر کے متاثرین پردھان منتری آواس یوجنا کے فارم بھرنے کا نیا فرمان ملنے سے بے چین

Aug 01, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 07:20 PM IST

 رانچی۔ رانچی واقع اسلام نگر کے متاثرین کے ساتھ دھوکہ دہی کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کو رہائش گاہ کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا کے فارم بھرنے کا نیا فرمان جاری کیا گیا ۔ اس خبر سے متاثرین میں بیچینی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چھ سال سے اسلام نگر کے سینکڑوں متاثر خاندان ہرموسم کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے ہیں ۔ اس درمیان ان میں سے کئی لوگ اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کابینہ کے فیصلہ کے تحت اپنا وعدہ کس طرح نبھاتی ہے۔

شہرکے قلب میں آباد اسلام نگر کے متاثرین کو رہائش فراہمی کے معاملہ میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔  ریاستی کابینہ کے فیصلہ کے بعد 33 کروڑ کی لاگت سے ان متاثرین کے لئے اسی مقام پر رہائش تعمیر کرانے کے تعلق سے تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ لیکن اب اچانک ان متاثرین کو پردھان منتری آواس یوجنا کے فارم بھرنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے ۔ مقامی وارڈ کاؤنسلر ناظمہ رضا نے  اس نئے فرمان پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

اسلام نگر کے متاثرین پردھان منتری آواس یوجنا کے فارم بھرنے کا نیا فرمان ملنے سے بے چین

 واضح رہے کہ سال 2011 میں ناجائز تجاوزات ہٹاؤ مہم کے دوران اسلام نگر اورعلی نگر کے سینکڑوں کچے پکے مکانات کو مسمار کردیا گیا تھا ۔ چند ماہ بعد کوئی آشیانہ نہ ملنے پر یہ متاثرین پھر سے اسی مقام پر جھونپڑیاں بنا کر آباد ہوگئے ۔ رہائش تعمیر کرانے کے منصوبہ کے پیش نظر چند متاثرہ خاندان دوسری جگہ منتقل ہوچکے ہیں۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز