جھارکھنڈ کی مشہور ادبی شخصیت سرورساجد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طورانتخاب

Jan 13, 2017 08:39 PM IST | Updated on: Jan 13, 2017 08:39 PM IST

رانچی : رانچی کے ڈاکٹر سرور ساجد کا نام جھارکھنڈ کے ادبی حلقوں میں معروف شخصیات کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ رانچی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر سرورساجد کا انتخاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے سرور ساجد بے حد خوش ہیں ۔ سرور ساجد مختلف مشاعروں میں کامیابی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ گزشتہ سال ڈاکٹر سرورنے جدید تنقید کے موضوع پر ڈی لیٹ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

ڈاکٹرسرور کے مطابق اس عہدہ کے لئے انکا انتخاب اے پی آئی کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔ رانچی یونیورسٹی سے ریلیو ملنے کے بعد جلد ہی وہ اے ایم یو کا رخ کریں گے۔ سرور ساجد پچھلے بیس سالوں سے رانچی یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس درمیان ان کی ادبی خدمات بھی منظر پر آئی ہیں ۔ اب تک ان کی ایک درجن سے زائد تنقیدی کتابیں اور کتابچے منظر عام پر آچکی ہیں۔ انہوں نے یوجی سی کے ذریعہ فراہم کردہ پروجیکٹ جھارکھنڈ میں اردو غزل ابتدا سےعہد حاضر تک کے موضوع پر بھی کام کیا ہے۔

جھارکھنڈ کی مشہور ادبی شخصیت سرورساجد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طورانتخاب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز