رتلام اسٹیشن پر ٹرین سے باہر نہیں نکلے شاہ رخ، رات ڈھائی بجے بھاری ہنگامہ

بھوپال۔ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی سے دہلی کے ریل سفر کے دوران پیر کی رات کو مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں بھی بھاری ہنگامہ ہوا۔

Jan 24, 2017 08:53 AM IST | Updated on: Jan 24, 2017 08:53 AM IST

بھوپال۔ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی سے دہلی کے ریل سفر کے دوران پیر کی رات کو مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں بھی بھاری ہنگامہ ہوا۔ وڈودرا اسٹیشن پر بھگدڑ میں دم گھٹنے سے ایک شخص کی موت کے بعد شاہ رخ خان رتلام ریلوے اسٹیشن پر اپنے کوچ سے باہر نہیں نکلے۔

شاہ رخ اپنی آنے والی فلم 'رئیس' کے پروموشن کے لیے ممبئی سے دہلی تک اگست کرانتی ایکسپریس میں سفر کر رہے ہیں۔ وڈودرا میں ہنگامے اور پولیس لاٹھی چارج کے بعد رات تقریبا دو بج کر 18 منٹ پر ٹرین رتلام ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔

رتلام اسٹیشن پر ٹرین سے باہر نہیں نکلے شاہ رخ، رات ڈھائی بجے بھاری ہنگامہ

Loading...

بالی ووڈ کے کنگ خان کی ایک جھلک پانے کے لئے آدھی رات کے بعد بھی ان کے ہزاروں مداح پلیٹ فارم نمبر پانچ پر موجود تھے۔ لیکن شاہ رخ اپنے مداحوں سے ملنے کے لئے کوچ سے باہر نہیں نکلے تو ان کا غصہ پھوٹ پڑا۔

ناراض لوگوں نے شاہ رخ خان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے کوچ پر ہاتھ اور پاؤں سے حملے بھی کئے۔

رتلام ریلوے اسٹیشن پر بھی وڈودرا جیسے حالات بن رہے تھے۔ اس وجہ سے شاہ رخ خان یا ان کی ٹیم کا کوئی بھی رکن ڈبے سے باہر نہیں نکلا۔ کنگ خان کا یہ رویہ ان کے چاہنے والوں کو راس نہیں آیا اور انہوں نے کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز