Live Results Assembly Elections 2018

ممتازعالم دین اور خاندان مجددیہ کے چشم و چراغ پیرسعید احمد مجددی سپرد خاک

بھوپال۔ ممتاز عالم دین اور خاندان مجددیہ کے چشم و چراغ پیر سعید احمد مجددی کو بھوپال لال پریڈ میدان کے سامنے واقع آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

May 01, 2017 06:21 PM IST | Updated on: May 01, 2017 06:21 PM IST

بھوپال۔ ممتاز عالم دین اور خاندان مجددیہ کے چشم و چراغ پیر سعید احمد مجددی کو بھوپال لال پریڈ میدان کے سامنے واقع آبائی قبرستان  میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پیر سعید احمد مجددی کا شمار ممتاز عالم دین کے ساتھ  ساتھ بہترین مفسرقرآن، مفکر، مدبر ، مصلح قوم میں ہوتا ہے۔ وہ دارالعلوم تاج المساجد کے نگراں تھے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں بطورچیئرمین بھی اپنی خدمات انجام دی تھیں ۔ لیکن بطور چیئرمین انہوں نے بورڈ سے کبھی ایک روپیہ بھی نذرانہ نہیں لیا۔ پیر سعید احمد مجددی نے ہمیشہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانی خدمات کو انجام دیا ۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان کے سانحہ ارتحال کی خبر لوگوں تک پہنچی تو بلا لحاظ قوم وملت لاکھ سے زیادہ لوگ ان کے جنازے میں شامل ہونے کے لئے نکل پڑے۔ پیر سعید احمد مجددی نے اردو ادب میں بھی اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں ۔

انہوں نے بہت سے تحقیقی مقالے لکھے اور حمدیہ و نعتیہ شاعری کے لئے اپنے قلم کو وقف کردیا تھا۔ پیر سعید احمد کی رحلت پر عقیدت مندوں اور شاگردوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کا ایک بڑا خسارہ قرار دیا۔

ممتازعالم دین اور خاندان مجددیہ کے چشم و چراغ پیرسعید احمد مجددی سپرد خاک

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز