سامنے آیا سیف علی خان کا پاکستانی بھائی ، جائیداد پر کیا دعوی ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟

دشمن کی جائیداد اور اہل خانہ کے دعووں کے درمیان پھنسی بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی تقریبا 5000 کروڑ کی جائیداد کے معاملہ میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے

Oct 25, 2017 11:00 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 11:54 PM IST

بھوپال : دشمن کی جائیداد اور اہل خانہ کے دعووں کے درمیان پھنسی بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی تقریبا 5000 کروڑ کی جائیداد کے معاملہ میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے اور ایک پاکستانی کردار کی انٹری ہوئی ہے۔ پاکستان کے ڈینٹسٹ نے خود کو سیف علی خان کا بھائی بتاتے ہوئے نواب کی جائیداد پر اپنا دعوی کیا ہے۔

خیال رہے کہ حمید اللہ خان کی جائیداد شروع سے ہی تنازع میں گھری رہی ہے۔ دشمن کی جائیداد کی زد میں آنے کی وجہ سے شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان اس کو لے کر قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہیں اب پاکستان کے لاہور میں رہنے والے عارف مرزا نے بھی جائیداد پر اپنا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ جبل پور ہائی کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کی ہے۔

سامنے آیا سیف علی خان کا پاکستانی بھائی ، جائیداد پر کیا دعوی ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟

عارف مرزا کا دعوی ہے کہ ان کی ماں بھوپال کے نواب حمید اللہ خان کی بیٹی کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ ان کی نانی رابعہ سلطان کی پیدائش اور موت بھوپال میں ہی ہوئی تھی۔اس وجہ سے انہوں نے خاندانی جائیداد میں اپنے حق کا دعوی کیا ہے۔

منصور علی خان پٹودی کی ماں ساجدہ سلطان بھی بھوپال کے آخری نواب کی بیٹی تھیں۔ منصور علی خان کی پیدائش بھی بھوپال میں ہوئی تھی۔ سیف علی خان نے اپنی ماں کی بنا پر بھوپال کے نواب کنبہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Loading...

نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان تقسیم کے وقت پاکستان چلی گئی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی چھوٹی بیٹی ساجدہ جائیداد کی حقدار بنی تھیں۔ نواب منصور علی خان پٹودی یعنی سیف علی خان کے والد ساجدہ کے ہی بیٹے تھے۔ ادھر عارف مرزا کا دعوی ہے کہ ان کی پیدائش ناگپور میں ہوئی تھی انہوں نے تعلیم بھی ہندوستان میں ہی حاصل کی تھی۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ پاکستان چلے گئے تھے اور ویزہ سے متعلق دشواریوں کی وجہ سے ہندوستان لوٹ کر نہیں آسکے تھے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق عارف مرزا کے دعوی کو شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان کے ذریعہ عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ سیف علی خان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی نانی ساجدہ سلطان ہی نواب حمید اللہ خان پٹودی کی اکلوتی وارث تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ کے پاکستان جانے کی وجہ سے ہی حکومت نے بھوپال کے آخری نواب کی جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دیا ہے جبکہ ساجدہ کی وفات کے بعد بھوپال ریاست کی کمان ان کے بیٹے اور کرکٹرمنصور علی خان پٹودی کو سونپ دی گئی ، جس کی بنیاد پر ہی سیف علی خان کو ان جائیداد کا حقدار مانا جاتا ہےاور وہ اس کو لے کر قانونی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز