سپریم کورٹ نے حکومت سے مانگا جواب: کیوں نہ سیمی انکاؤنٹر کی ہو سی بی آئی جانچ؟

Jul 24, 2017 01:27 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 01:28 PM IST

بھوپال۔ بھوپال جیل بریک معاملہ میں آٹھ سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کو لے کر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر سوال پوچھا ہے کہ کیوں نہ معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے؟ ریاست اور مرکزی حکومت کو چار ہفتے کے اندر سوال کا جواب دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بھوپال کے سینٹرل جیل میں بند سیمی کے آٹھ کارکن مبینہ طور پر دیوالی کی رات کو جیل بریک کر فرار ہو گئے تھے۔ بعد میں پولیس نے سب کو جیل کے قریب ایک گاؤں میں انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا۔

وہیں، مارے گئے کارکنوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کا ظالمانہ قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کی درخواست پر ہی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیوں نہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکومت سے مانگا جواب: کیوں نہ سیمی انکاؤنٹر کی ہو سی بی آئی جانچ؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز