جھارکھنڈ میں 75 فیصد اقلیتی طلبہ مرکز کی اسکالرشپ سے ہو سکتے ہیں محروم

Jan 05, 2017 11:23 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 11:23 PM IST

رانچی ( نوشاد عالم ) جھارکھنڈ کے 75 فیصدی اقلیتی طلبہ مرکز کی اسکالرشپ کے فائدہ سے محروم ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے ذریعہ آن لائن ویریفیکیشن سے انکار کیے جانے کی وجہ سے اقلیتی طلبا شدید پریشان ہیں۔ اس معاملہ میں حکومت اور افسران کے رویہ سے اقلیتی حلقہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور افسران کی لاپروائی کی وجہ سے ریاست کے اقلیتی طلبہ کو اکثر مرکز کی اسکالرشپ کے فائدہ سے محروم رہنا پڑتا ہے۔

سماجی کارکن افضل انیس کا کہنا ہے کہ بیشتر تعلیمی ادارے آن لائن ویریفیکشن کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ وہیں ریاستی اقلیتی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن کے سکریٹری نے واضح کیا ہے کہ اس معاملہ میں کئی تعلیمی اداروں کے ذریعہ ویریفیکیشن نہیں کیے جانے کے تعلق سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اداروں کی غلطی کی وجہ سے کوئی طالب علم اسکالرشپ کی رقم سے محروم رہ جانے پر اس ادارہ سے فیس ادائیگی کی گزارش کریں گے۔

جھارکھنڈ میں 75 فیصد اقلیتی طلبہ مرکز کی اسکالرشپ سے ہو سکتے ہیں محروم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز