رانچی میں مسلم بچیوں کو سیلف ڈیفنس ٹریننگ کے ذریعہ ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت

رانچی۔ رانچی میں مسلم بچیوں کو سیلف ڈیفنس ٹریننگ کے ذریعہ ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

Feb 01, 2017 12:36 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 12:36 PM IST

رانچی۔ رانچی میں مسلم بچیوں کو سیلف ڈیفنس ٹریننگ کے ذریعہ ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایک نجی اسکول میں حجاب میں رہ کرتعلیم کے ساتھ سیلف ڈیفنس کے فن کو سیکھ کر یہ بچیاں بیحد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ رانچی کے پام انٹرنیشل اسکول میں طالبات کو پابندی کے ساتھ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اسکول کے بلیک بلٹ سند یافتہ اسپورٹس ٹیچر محمد شہاب الدین ان بچیوں کو راہ چلتے کسی نا خوشگوار حالات سے نپٹنے کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ بچیاں اس فن کو حاصل کرکے بیحد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔

طالبات کے لیے مخصوص اس اسلامک ادارہ میں درجہ اول سے چھ تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ درجہ دوئم سے چھ تک کی طالبات کو حجاب میں رہ کر مارشل آرٹ کی ٹریننگ لازمی طور پر فراہم کی جاتی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے خواتین پر مظالم و نازیبا واقعات کی خبریں اکثر سننے کو ملتی ہیں۔ حکومت و رضاکار تنظیموں کی کوششوں کے باوجود ایسے واقعات پر پوری طرح لگام نہیں لگ پایا ہے۔ اس طرح کی تربیت سے ایسے واقعات کی روک تھام میں بہت حد تک مدد ملے گی۔

رانچی میں مسلم بچیوں کو سیلف ڈیفنس ٹریننگ کے ذریعہ ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز