Live Results Assembly Elections 2018

کمل ناتھ بولے – مجھے ایکزٹ پول والوں نے فون کیا ہے، آپ جیت رہے ہیں

کانگریس امیدواروں کی بھوپال میں میٹنگ کے بعد کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں 140 نشستیں جیتے گی

Dec 06, 2018 06:32 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 06:32 PM IST

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ اس بار کانگریس انتخابات میں 140 نشستیں جیتنے جا رہی ہے۔ اگلے پانچ دن میں مدھیہ پردیش ایک نئی تاریخ لکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایگزٹ پول کرنے والوں نے فون کیا ہے کہ آپ جیت رہے ہیں۔

کانگریس امیدواروں کی بھوپال میں میٹنگ کے بعد کمل ناتھ نے پریس کانفرنس کی۔ اس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں 140 نشستیں جیتے گی۔  یہ الیکشن بی جے پی اور ووٹرز کے درمیان تھا۔

کمل ناتھ بولے – مجھے ایکزٹ پول والوں نے فون کیا ہے، آپ جیت رہے ہیں

کمل ناتھ: فائل فوٹو

Loading...

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے گجرات اور کرناٹک کے انتخابات میں کچھ غلطیاں کی تھیں۔ ان غلطیوں سے سبق لے کر ہم نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں ایک نئی حکمت عملی بنائی اور اس پر عمل کیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز