ممتاز استاد شاعر نصیر پرواز کے ایک ساتھ سات شعری مجموعوں کا اجرا

Jan 15, 2017 03:30 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 03:30 PM IST

بھوپال : کو ثر چاند پوری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سو سائٹی کے بینر تلے بھوپال میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ادبی تقریب میں بھوپال کے استاد شاعر نصیر پرواز کے فن و شخصیت پر نہ صرف روشنی ڈالی گئی ، بلکہ ایک ساتھ ان کے سات شعری مجموعوں کا بھی اجرا عمل آیا ۔

قابل ذکر ہے کہ نصیر پرواز کا ادبی سفر تقریباً چھ دہائیوں پر محیط ہے اور انہیں سات کے ہندسہ سے بہت پیار ہے۔ انہوں نے طے کیا تھا کہ ان کے سات شعری مجموعے ایک ساتھ منظر عام پر آئیں گے اور ان کا اجرا بھی ایک ساتھ ہی کیا جائے گا۔

ممتاز استاد شاعر نصیر پرواز کے ایک ساتھ سات شعری مجموعوں کا اجرا

نصیر پرواز کی پیدائش تو اتر پردیش کے للت پور میں ہوئی ، لیکن وہ اپنی ملا زمت کے سلسلے میں بھوپال آئے اور پھر بھوپال کے ہی ہو کر رہ گئے ۔نصیر پرواز شاعری کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کرتے ہیں ، لیکن غزل ان کی محبوب صنف سخن ہے۔ اس موقع پر اقبال لائبریری میں شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں منتخب شعرا نے اپنا کلام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز