نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش ، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر کیا وائرل ، گرفتار

Jul 12, 2018 07:27 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 07:27 PM IST

شیوپور: مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کے بڑودہ تھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی کوشش کے بعد اس کا ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے دونوں ملزم نوجوانوں کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیودیال گرجر نے بتایا کہ بڑود تھانہ علاقہ کے بالا پورا گاوں کے ملزم نوجوانوں رامو (21) اور امن (24) کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں نے گاوں کی ایک نابالغ لڑکی کی کل دن میں عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران ملزمین نے اس واقعہ کا ویڈیو بنایا۔ لڑکی کے شور مچانے پر نزدیک کے کھیت سے کسان آگیا اور ملزم فرار ہوگئے۔

مسٹر گرجر نے کہاکہ ملزمین کے خلاف عصمت دری کی مختلف دفعات کے علاوہ پاکسو اور دیگر مجرمانہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش ، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر کیا وائرل ، گرفتار

علامتی تصویر

بڑود تھانہ پولیس کے مطابق بدھ کی شام ایک لڑکی (15) اپنے کنبہ کے باغیچہ کی رکھوالی کررہی تھی۔ اسی دوران دونوں ملزم امن اور رامو وہاں پہنچے اور لڑکی سے جامن توڑ کر دینے کے لئے کہا ۔ ملزم موقع پاکر لڑکی کو زبردستی نزدیکی سنسان جگہ لے گئے اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی کوشش کی۔ لڑکی کے چلانے کی آواز سن کر نزدیکی کھیت میں کام کررہا کسان وہاں پہنچ گیا۔ کسانوں کے وہاں پہنچنے پر دونوں نوجوان موقع سے فرار ہوگئے۔

اس دوران نوجوانو ں نے لڑکی کا ویڈیو بنا یا ، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر وائر ل کردیا۔ معاملہ کے طول پکڑتے ہی پولیس تیزی سے حرکت میں آئی اور اس نے فوراََ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز