چتر کوٹ ضمنی انتخابات : جہاں جہاں وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کی ریلی ، وہاں وہاں ہار گئی بی جے پی

Nov 12, 2017 01:41 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 01:42 PM IST

چترکوٹ : مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا جادو پھیل ہوگیا ہے ۔ جہاں جہاں وزیر اعلی نے اپنے امیدوار کیلئے انتخابی جلسے کئے تھے ، انتخابی ریلیوں میں شرکت کی تھی ، وہاں وہاں بی جے پی ہار گئی اور کانگریس کو زیادہ ووٹ ملے ۔

وزیر اعلی شوراج سنگھ چوہان نے چتر کوٹ ضمنی انتخابات کیلئے ارجن پور ، برودھا ، پرتاپ گنج ، ہرودھی ، پڈرا اور مجھگاوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا تھا ۔ ان سبھی مقامات پر بی جے پی کے امیدوار پیچھے رہ گئے اور کانگریسی امیدوار نے بڑے فرق سے سبقت مار لی ۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ حکمراں بی جے پی کیلئے چتر کوٹ سیٹ پر 27 سالوں میں صرف ایک مرتبہ ہی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوپائی ہے اور دوبارہ اس کو کبھی جیت نصیب نہیں ہوئی ہے۔

چتر کوٹ ضمنی انتخابات : جہاں جہاں وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کی ریلی ، وہاں وہاں ہار گئی بی جے پی

حالانکہ بی جے پی نے اس مرتبہ جیت حاصل کرنے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ سمیت متعدد سینئر لیڈروں نے جم کر تشہیری مہم چلائی تھی اور ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی تھی ، مگر سبھی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز