مودی کی آندھی میں ایس پی۔ کانگریس اتحاد تنکے کی طرح اڑا : شیوراج سنگھ چوہان

Mar 11, 2017 01:20 PM IST | Updated on: Mar 11, 2017 01:20 PM IST

بھوپال۔  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور پارٹی صدر امت شاہ کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بے مثال فتح حاصل ہوئی ہے۔ مسٹر چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں اپنی رائے میں کہا کہ مسٹر مودی کی آندھی میں اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد تنکے کی طرح اڑ گیا ہے۔ اتر پردیش کا مینڈیٹ مودی کی لہر نہیں آندھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب اور دیگر لوگ وزیر اعظم مسٹر مودی کو ترقی کے مسیحا کے طور پر تسلیم کرنے لگے ہیں۔ اس فتح سے مسٹر مودی کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر عوام کی مہر لگ گئی ہے۔

مسٹر چوہان نے کہا کہ بی جے پی صدر مسٹرشاہ کی حکمت عملی بھی ان کی بے مثال قائدانہ صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے ہر باریک صورتحال پر بھی نظر رکھی اور پارٹی کو اتر پردیش میں بے مثال فتح دلائی۔ بی جے پی لیڈر مسٹر چوہان نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی نے بڑی جیت درج کی ہے۔ منی پور میں پارٹی نے پہلی مرتبہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوا میں بھی پارٹی بہتر کارکردگی کرے گی۔

مودی کی آندھی میں ایس پی۔ کانگریس اتحاد تنکے کی طرح اڑا : شیوراج سنگھ چوہان

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز