فلم پدما وتی تنازع : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا اعلان ، ریاست میں نہیں ہوگی فلم ریلیز

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ رانی پدماوتی کی زندگی اور شجاعت پر مبنی تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کرکے بنائی گئی فلم رانی پدماوتی مدھیہ پریش میں ریلیز نہیں ہوگی۔

Nov 20, 2017 05:16 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 05:16 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ رانی پدماوتی کی زندگی اور شجاعت پر مبنی تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کرکے بنائی گئی فلم رانی پدماوتی مدھیہ پریش میں ریلیز نہیں ہوگی۔مسٹر چوہان آج اپنی رہائش گاہ پر راجپوت شتریہ سماج کے لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رانی پدماوتی کی قربانی کی توہین ملک اور ریاستی حکومت کو قبول نہیں ہوگی۔ بھوپال میں رانی پدماوتی کی شجاعت کو پیش کرنے کے لئے یادگار تعمیر کی جائے گی جہاں بہادری کی کہانیاں پیش کی جائیں گی تاکہ اس سے آئندہ نسلوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہندستان کے بہادروں نے اپنے وقار، خود کے احترام اور مادر وطن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے احترام کے لئے قابل ذکر کام کرنے والے شخص کو پدماوتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح بہادری کا کام کرنے والوں کو مہارانا پرتاپ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

فلم پدما وتی تنازع : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا اعلان ، ریاست میں نہیں ہوگی فلم ریلیز

فلم پدماوتی کے آفیشیل ٹریلر کی تصویر

مہارانی پدماوتی کے احترام کے دفاع میں مختلف اضلاع سے آئے راجپوت سماج کے نمائندہ وفود نے رانی پدماوتی کے عزت ووقار کو نقصان پہنچانے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی سازش کے خلاف وزیراعلی کو میمورنڈم دیا۔ بی جے پی یونٹ کے صدر نند کمار سنگھ چوہان نے کہاکہ پیسوں کے لئے رانی پدماوتی کی زندگی سے متعلق تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانی پدماوتی نے سکھایا ہے کہ ملک کے لئے کیسے جیا جاتا ہے۔ وہ عام لوگوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں اور صرف شتریہ سماج کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ہندستان کے لئے قابل احترام ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز