شیوراج اسکول میں ماسٹر بن کر پہنچے ، بچوں نے کہا : مڈ ڈے میل میں نکلتے ہیں کیڑے

Feb 18, 2017 07:36 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 07:36 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج ماسٹر بنے۔ بطور ماسٹر وزیر اعلی نے بھوپال میں پہلی سے لے کر آٹھویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی مشترکہ کلاس لی۔ اپنے ایک گھنٹے کی کلاس میں ماسٹر شیوراج سنگھ نے محبت اور حب الوطنی کا درس پڑھایا۔ خیال رہے کہ شیوراج اسی اسکول میں تین سال پڑھے تھے۔ شیوراج کے اس اسکول میں بچوں کا کہنا ہے کہ مڈ ڈے میل میں کیڑے ملنا عام بات ہے۔

شیوراج حکومت کا مل بانچے ابھیان ہفتہ کے روز سے شروع ہو گیاہے ۔ مہم کے پہلے دن وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اسکول ماسٹر کے کردار میں نظر آئے ۔ بھوپال میں سرکاری مڈل اسکول میں پہنچے شیوراج نے بچوں کو کہانیاں سنائیں۔ زندگی میں اچھی باتوں کو اپنانے کے سبق کے ساتھ ریاضی کے کچھ سوالات بھی حل کرائے۔

شیوراج اسکول میں ماسٹر بن کر پہنچے ، بچوں نے کہا : مڈ ڈے میل میں نکلتے ہیں کیڑے

شیوراج کے کلاس روم میں پہنچتے ہی بچوں نے گلاب کی پنکھڑیوں کی بارش کی اور ماسٹر شیوراج نے ایک گھنٹے تک کلاس لی۔ اس دوران بچوں سے شیوراج نے سوال و جواب بھی کئے۔ لیکن وزیر اعلی کے جاتے ہی اسکول کے بچوں سے نیوز 18 کی ٹیم میں بات کی تو چونکانے والی معلومات سامنے آئیں۔ اسکول کے متعدد بچوں نے کہا کہ مڈڈے میل میں ملنے والے کھانے میں کیڑے نکلتے ہیں۔

تاہم بچوں کی مڈ ڈے میل کی شکایت کو لے کر اسکول کے ٹیچروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے صاف طورپر انکار کردیا ۔ مہیش اگروال نے بتایا کہ بچوں کو ہمیشہ تازہ اور غذائیت سے بھرپور کھانا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز