بھوپال میں علیگ برادری سال بھر منائے گی سرسید احمد خان کی 200 سالہ جشن تقریب

Oct 06, 2017 07:24 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 07:24 PM IST

 بھوپال۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن ایم پی یونٹ کے زیر اہتمام بھوپال میں یاد سرسید کے عنوان سے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں مقررین نے سر سید افکار کو عام کرنے اور ان کی تعلیمات کی نئی معنویت کو تلاش کرنے پر زور دیا۔  ای ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کی ولادت 17 اکتوبر1817  کو دہلی میں ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اس سال سترہ اکتوبر کو پوری  دنیا میں علیگ برادری  سر سید احمد خان کی 200 سالہ جشن تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ سرسید احمد خان کی دو سو سالہ جشن تقریب منانے کو لیکر بھوپال میں بھی اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن ایم پی یونٹ کے زیر اہتمام ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں پہلے سرسید کی تعلیمی تحریک پر گفتگو کی گئی اورملک میں سرسید کے نظریات کے مطابق قوم میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے پہلؤوں پربھی غور وخوض کیا گیا۔

جلسے میں مقررین نے سر سید کی دو سو سالہ جشن تقریب کو یاد گار کے طور پر منانے کے لئے اسے پورے سال تک منانے کا فیصلہ کیا ۔ فیصلے کے تحت 17 اکتوبر 2017 سے 17 اکتوبر 2018 تک سر سید حیات و خدمات، سر سید مذہبی علوم، سر سید او ر سائنٹفک سو سائٹی، سر سید اور علی گڑھ تحریک جیسے موضوعات پر سمینار اور جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نئی نسل کو سر سید کی تعلیمات سے واقف کرایا جا سکے۔ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام 15 اکتوبر کو طلبا کے بیچ سر سید کے تعلیمی افکارکی معنویت کے عنوان سے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا جائیگا اور اس کے کامیاب طلبا کو17 اکتوبر کو بھوپال میں منعقدہ جلسے میں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

بھوپال میں علیگ برادری سال بھر منائے گی سرسید احمد خان کی 200 سالہ جشن تقریب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز