بی جےپی کو ہٹانے کے لئے عظیم اتحاد تیار ہورہاہے :یچوری

Jul 10, 2018 09:27 PM IST | Updated on: Jul 10, 2018 09:27 PM IST

اندور: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ سال 2019میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کوہٹانے کے لئے سبھی سیکولرسیاسی پارٹیاں ایک عظیم اتحاد تشکیل دے رہی ہیں ۔

سیتارام یچوری نے آج یہاں منعقدہ صحافیوں سے بات چیت میں یہ باتیں کہیں۔ عظیم اتحاد کے وزیراعظم کے چہرے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نتیش کمارہماری نظرمیں اس عظیم اتحاد کے وزیراعظم کے عہدے کے دعویدار تھے، لیکن انہوں نے بی جے پی کیا دامن تھام لیاہے۔ ایسی صورت میں اس سوال پر فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

بی جےپی کو ہٹانے کے لئے عظیم اتحاد تیار ہورہاہے :یچوری

سیتارام یچوری: فائل فوٹو

سی پی ایم جنرل سکریٹری یچوری نے مغربی بنگال میں سی پی ایم کی کم ہوتی عوامی حمایت سے متعلق سوال پرالزام لگایا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ہی پارٹیاں فوری فائدے کے لئے سماج کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہیں۔ اس کے مستقبل میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سیتارام یچوری  نے بی جےپی کے بدعنوانی سے پاک حکومت کے دعوے کے سلسلہ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس کام کے لئے پہلے ایک ہزارروپئے خرچ ہوتے تھے، اب اسی کام کے لئے دوہزارروپئے خرچ ہورہے ہیں۔ بدعنوانی دوگنی ہوگئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز