سب سے چھوٹے قد کے وکیل ہیں انوار خان ، گینگسٹر کا لڑ چکے ہیں کیس ، ڈائس پر بلا کر جج سنتے ہیں دلیل

Jul 18, 2017 07:44 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 07:46 PM IST

بھوپال : زندگی سب کو ویسی نہیں ملتی جیسی ہم چاہتے ہیں، ساڑھے تین فٹ کا قد ہونا انور خان کے لئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا اور انہیں قدکی وجہ سے تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا، لوگ انوار کا مذاق اڑاتے تھے، لیکن آج یہی ساڑھے تین فٹ کے انوار خان دوسرے کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔

بھوپال ضلع کورٹ کے گلیاروں میں گھومتے ساڑھے تین فٹ کے انوار خان کو دیکھ کر لوگ اکثر چونک جاتے ہیں۔ ہاتھ میں فائلوں اور سیاہ کوٹ پہنے جب انوار خان کورٹ روم میں داخل ہوتے ہیں، تو لوگوں کی نظریں ان پر ٹھہر جاتی ہیں ، ایسا اس لئے ہے کیونکہ انوار خان ریاست کے سب سے چھوٹے قد کے وکیل ہیں۔

سب سے چھوٹے قد کے وکیل ہیں انوار خان ، گینگسٹر کا لڑ چکے ہیں کیس ، ڈائس پر بلا کر جج سنتے ہیں دلیل

ساڑھے تین فٹ قد اور 40 کلو وزن والے انوار کے وکیل بننے کی کہانی بھی انتہائی دلچسپ ہیں۔ دراصل 17 سال قبل انوار اپنے رشتہ دار کی موٹر سائیکل چھڑوانے کے لیے پرانی عدالت میں وکیل جگدیش گپتا سے ملے تھے۔ انوار کا قد دیکھ کر پہلے تو جگدیش گپتا چونک گئے، لیکن بات چیت نے انہیں متاثر کیا اور انہوں نے انوار کو ایل ایل بی کرنے کا مشورہ دیا، اس وقت وہ بی کام کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

رشتہ دار کے کیس کے چکر میں انوار کئی بار کورٹ گئے اور جگدیش گپتا سے ملاقات کی ۔ یہی وہ وقت تھا، جب انوار نے لاء کی تعلیم شروع کی اور ایل ایل بی کی ڈگری کے بعد وکیل جگدیش گپتا کے ماتحتی میں پریکٹس بھی کی۔ ابھی انوار خان ایک اچھے وکیل ہیں۔ ان کے پاس وکالت کا 14 سال کا طویل تجربہ بھی ہے۔ انوار خان اپنے سینئر وکیل جگدیش گپتا کے ساتھ ریاست کے بدنام زمانہ بدمعاش مختار ملک کا کیس بھی لڑ چکے ہیں۔

کچھ اہم باتیں

بھوپال کے اشوکا گارڈن میں رہنے والے انوار خان ریاست کے سب سے چھوٹے وکیل ہیں۔

انوار خان اپنے ساتھی وکیل کے ساتھ موٹر سائیکل سے کورٹ آتے جاتے ہیں۔

انوار کے سینئر وکیل جگدیش گپتا بتاتے ہیں کہ کورٹ میں پیروی کے دوران انوار کو شرم آتی تھی۔

ضلع کورٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ انوار کو وکالت کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انوار کو ڈائس پر قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے پیروی کرنے میں پریشانی ہوتی ہے، لیکن جج اور عدالتی حکام کے ساتھ وکلاء کا بھی انوار کو پورا تعاون مل رہا ہے۔

اب جج بھی انوار کو ڈائس پر بلا کر ان کا موقف سنتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز