رانچی میں مرکز ادب وسائنس کے کنووکیشن میں کامیاب طلبا اسناد واعزازات سے سرفراز

May 22, 2017 05:29 PM IST | Updated on: May 22, 2017 05:29 PM IST

رانچی۔ رانچی میں مرکز ادب و سائنس کے 18 ویں کنووکیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کمال خان کے ہاتھوں کامیاب طلبا کو اسناد کے ساتھ اعزازات سے نوازا گیا ۔ مرکزادب و سائنس نامی چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام رانچی کے دو مقامات پر ادارے قائم ہیں۔ یہاں اردو زبان کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے مختلف کورس کی تعلیم  بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ مرکز کے 18 ویں کنوکیشن میں ان کورسیز کے فارغین طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ طلبا کے لیے ہمیشہ کی طرح یہ موقع بہت خاص تھا، کیوں کہ ان کو ان کی کامیابی کا ثمر مل رہا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 1995 میں قائم ان اداروں سے تقریباً 20 ہزار فارغین طلبا و طالبات ملک و بیرون ملک کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ مرکز کے بانی چیئرمین احمد سجاد کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں فارغین طلبا نجی اداروں کا قیام کرکے علم کے چراغ کو روشن کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق رانچی کی تعلمیی ترقی میں مرکز ادب و سائنس جیسے اداروں کا اہم رول ہے ۔ غریب طلبا و طالبات کی تعلیمی تشنگی پورا کرنے کا خواب ایسے اداروں سے شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

رانچی میں مرکز ادب وسائنس کے کنووکیشن میں کامیاب طلبا اسناد واعزازات سے سرفراز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز