Live Results Assembly Elections 2018

تیجسوی یادو نے لیا لالوپرساد سے سیاست کا درس، علاج میں لاپرواہی کا الزام عائد کیا

رمس میں ہفتہ کو دودن میں دوبارہ ملنے پہنچے تیجسوی نے کہا کہ صحیح طریقے سے علاج نہیں کیاجارہا ہے۔

Sep 30, 2018 08:54 AM IST | Updated on: Sep 30, 2018 09:25 AM IST

رمس میں ہفتہ کو دو دن میں دوبارہ ملنے پہنچے بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے زیرعلاج والد لالو پرساد یادو کی خیریت معلوم کی اورسیاست کا درس بھی لیا۔ دونوں باپ بیٹوں میں بہارکے موجودہ حالات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

چارہ گھوٹالے معاملے میں سزا یافتہ لالو پرساد سے ملاقات کے بعد رمس سے نکلتے ہی تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں اتحاد کی حکومت تو ہے، لیکن ریاست کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ مجرموں کے ساتھ حکومت کا اتحاد ہے۔

تیجسوی یادو نے لیا لالوپرساد سے سیاست کا درس، علاج میں لاپرواہی کا الزام عائد کیا

لالوپرساد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مخاطب تیجسوی یادو۔

Loading...

تیجسوی نے بہار میں آئے دن ہورہے مجرمانہ واردات کو لے کر موجودہ حکومت اورنائب وزیراعلیٰ پرجم کرنشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ جب نائب وزیراعلیٰ خود ہی مجرمین کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظرآرہے ہیں تو مجرمین کا حوصلہ  ضرور بڑھے گا۔

لالو یادو سے ہفتہ کو رمس کے پیئنگ وارڈ میں ملنے کے بعد تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو یادو کا صحیح علاج نہیں ہوپارہا ہے۔ وہ مختلف بیماریوں سے متاثرہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل ان کی صحت میں اتارچڑھاو دیکھا جارہا ہے، جو بتانے کو کافی ہے کہ یہاں لالو جی کا مناسب علاج ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      ایکسکلوزیو : لالو پرساد یادو کو ہیں یہ سنگین بیماریاں ، قریبی معاون نے کیا انکشاف

تیجسوی نے بتایا کہ آرجے ڈی سربراہ بھی بہارمیں بڑھتے جرائم کو لے کر فکرمند ہیں۔ وہیں عظیم اتحاد میں کسی طرح کے اختلاف کو انہوں نے مسترد کرتے ہوئے اشاروں اشاروں میں نتیش کمارپرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں جانا تھا، وہ چلے گئے۔ تیجسوی نے سرجیکل اسٹرائیک کے دوسال مکمل ہونے پرجشن منائے جانے کو لے کرکہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کوسیاسی نہیں بنایا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:    ممبئی میں زیر علاج لالو کو نتیش نے کیا فون، تیجسوی نے کہا مہاگٹھ بندھن میں چچا کے لئے جگہ نہیں

دوسری جانب ریاستی صدراناپورنا دیوی نے بھی لالویادو سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ لالوکی صحت میں بہتری نہیں ہے۔ ان کی لالو سے جھارکھنڈ کے سیاسی اموراورتنظیم کو لے کر خصوصی طورپربات ہوئی۔ وہیں سابق مرکزی وزیرمحمدعلی اشرف فاطمی نے کہا کہ لالوپرساد کی صحت میں ممبئی کے مقابلے کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہارکے حالات اوربڑھتے جرائم پرسابق مرکزی وزیرنے کہا کہ ریاست میں مجرمانہ واقعات میں  زبردست اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ترقی نے بھی بہارسے منہ موڑلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     تیجسوی یادو نے اشاروں اشاروں میں اوپیندر کشواہا کو دی آر جے ڈی میں شامل ہونے کی دعوت

یہ بھی پڑھیں:     تیج پرتاب بولے تیجسوی میرے کلیجے کا ٹکڑا ہے،آر جے ڈی میں کچھ لوگ ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   تیجسوی سے 'دوستی' کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہا "سیاست میں سب کچھ ممکن ہے"۔

 

 

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز