مدھیہ پردیش میں دو فریقوں کے درمیان عید الفطر کے موقع پر کشیدگی: دفعہ 144 نافذ

Jun 27, 2017 02:48 PM IST | Updated on: Jun 27, 2017 02:48 PM IST

علی راج پور۔  مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کے آزاد نگر میں عید کے موقع پر دو فریقوں کے درمیان کشیدگی کے بعد ضلع کلکٹر نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آزاد شہر میں پیر کو ایک فرقےکے لوگوں نے پیار سے جڑے ایک معاملے کے سلسلے میں دوسرے فریق کے ایک گھر پر پتھراؤ کر دیا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جم کر تنازعہ ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے صورت حال بگڑتی گئی اورلوگوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس کے بعد کلیکٹر گنیش شنکر مشرا نے دفعہ -144 لگانے کی ہدایت دے دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل کے واقعہ کے بعد آج صبح سے پورے شہر میں امن ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدو رفت بھی نسبتا ً کم رہی۔ پولیس نے دیر رات تنازعہ کرنے والے دونوں فریقوں کی جانب سے رپورٹ درج کر لی ہے۔ وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتیکین کے نے فوراً ہی ضلع ہیڈکوارٹر اور جوبٹ سے اضافی پولیس فورس آزاد نگربھیجی ہے۔

مدھیہ پردیش میں دو فریقوں کے درمیان عید الفطر کے موقع پر کشیدگی: دفعہ 144 نافذ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز