شائستہ نے سات گولڈ میڈل حاصل کر کے والدین اورسماج کا نام کیا روشن ، خاندان کی کالج پہنچنے والی بنی پہلی لڑکی

May 10, 2017 03:46 PM IST | Updated on: May 10, 2017 03:52 PM IST

رائےپور : پنڈت روی شنکر یونیورسٹی کے 23 ویں کنووکیشن میں بیٹیوں نے اپنے والدین، اور معاشرے کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ بھلائی کی شائستہ نے وہ کر دکھایا ، جس سے اس کے والدین کی آنکھوں سے خوشی کے اشک چھلک آئے۔بھلائی کی شائستہ پروین نے بی ایس سی میں یونیورسٹی ٹاپ کرکے 7 گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ آج جو بھی اسے مقام ملا ہے ، ان کی والد کی وجہ سے ملا ہے۔ والد نے ہمیشہ اس کی پڑھائی کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ ہمیشہ بیٹوں کی طرح محبت دی ۔

شائستہ کے والد غوث محمد کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی کوئی لڑکی کالج نہیں گئی ، لیکن انہوں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو اعلی تعلیم دلوائیں گے۔ تعلیم سے ہی قوم اور ملک کی ترقی کی جا سکتی ہے۔

شائستہ نے سات گولڈ میڈل حاصل کر کے والدین اورسماج کا نام کیا روشن ، خاندان کی کالج پہنچنے والی بنی پہلی لڑکی

غور طلب ہے کہ 9 مئی کو پنڈت روی شنکر یونیورسٹی میں 23 واں کنووکیشن ہوا، جس 55 طالب علموں کو 106 گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس میں سے 44 لڑکیوں نے گولڈ پر قبضہ جمایا ہے۔ وہیں 109 طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی اور 53 ہزار طالب علموں کو ڈگری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز