ویڈیو : جب خاتون اینکر نے بریکنگ نیوز میں پڑھی اپنے شوہر کی موت کی خبر

Apr 09, 2017 12:53 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 12:53 PM IST

رائے پور : چھتیس گڑھ میں ہفتہ کو ٹی وی نیوز چینل اے بی سی 24 کی ایک اینکر کو بریکنگ نیوز میں ان کے اپنے شوہر کی موت کی خبر پڑھنی پڑی۔ اینکر کا نام سپريت کور ہے۔ تاہم اس دوران خاتون کو پتہ نہیں تھا کہ وہ اس کے شوہر کی موت کی خبر دے رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روز کی طرح سپريت کور ہفتہ کو بھی مارننگ نیوز بلیٹن پڑھ رہی تھیں، اسی دوران مهاسمند ضلع کے پتھورا میں بھیانک سڑک حادثے کی بریکنگ نیوز ان کے پاس آئی، سپريت نے فورا اس کی بریکنگ نیوز نشر کی اور پھرا سٹوڈیو میں ہی مقامی رپورٹر کو فون کے ذریعہ لائن پر لیتے ہوئے اس واقعہ کی پوری معلومات دی۔

رپورٹر نے بتایا کہ اس حادثے میں گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے ، جس میں سے تین کی موت ہو گئی ہے۔ تاہم رپورٹر مرنے والوں کے نام نہیں بتا پایا، تبھی اینکر سپريت کور کو یاد آیا کہ جہاں یہ حادثہ ہوا ہے، اس وقت اسی روٹ سے ان کے شوہر بھی اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہے تھے، یہ خبر سننے کے بعد سپريت ٹوٹ گئی اور بلیٹن ختم کرتے ہی اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز