لا پتہ بچیوں نے سنائی ریپ کی داستان، بولیں میرے ساتھ ہوا یہ غلط کام

جھارکھنڈکی راجدھانی میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعے کو انجام دیا گیا۔ پولیس نے ٹاٹی سلوے سے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک نابالغ ہے۔

Jan 12, 2019 07:52 AM IST | Updated on: Jan 12, 2019 11:31 AM IST

جھارکھنڈک ی راجدھانی میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعے کو انجام دیا گیا۔ پولیس نے ٹاٹی سلوے سے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک نابالغ ہے۔

در اصل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جگن ناتھ پور علاقے سے دو بچیاں غائب ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں بچیوں کو ٹاٹی سلوے علاقے سے برآمد کر لیا۔ پوچھ گچھ میں دونں نے بتایا کہ ان کے ساتھ دو نوجوانوں نے ریپ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

لا پتہ بچیوں نے سنائی ریپ کی داستان، بولیں میرے ساتھ ہوا یہ غلط کام

علامتی تصویر

ایس پی آشوتوش شیکھر نے کہا کہ دونوں ملزموں نے پوچھ گچھ میں اپنا گناہ قبول کر لیا ہے۔ بطور ایس پی ملزموں کی متاثرہ بچیوں سے پرانی جان۔پہچان تھی اور آپس میں فون پر بات ہوتی تھی۔ پولیس آگے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔ نابالغ ملزم کو جوینائل بورڈ و بالغ ملزم کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Loading...

Loading...