نشے میں مدہوش شوہر نے رات میں کردی ایسی حرکت کہ نیم عریاں حالت میں ہی تھانہ پہنچ گئی بیوی

دھنباد میں بروااڈہ تھانہ علاقہ کے وگیان وہار کالونی میں شوہر کی حیوانیت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Aug 10, 2018 02:22 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 02:24 PM IST

دھنباد میں بروااڈہ تھانہ علاقہ کے وگیان وہار کالونی میں شوہر کی حیوانیت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شوہر کی اذیت سے تنگ آکر خاتون نیم عریاں حالت میں ہی بھاگ کر تھانہ جا پہنچی ۔ پولیس نے خاتون کی حالت دیکھ کر اس کو پی ایم سی ایچ میں داخل کروادیا ہے ۔

واقعہ کے سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ نشے میں مدہوش شوہر نے جمعرات کی رات کو اپنی بیوی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی سبھی حدیں پار کردیں ۔ بیوی سے جب برداشت نہیں ہوا تو وہ کسی طرح سے جان بچاکر نیم عریاں حالت میں ہی تھانہ پہنچی ۔ تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے اس کو ساڑی منگواکر دیا اور پھر پی ایم سی ایم میں داخل کرایا ۔ اسپتال میں خاتون کا تقریبا دو گھنٹوں تک آپریشن کیا گیا ۔

نشے میں مدہوش شوہر نے رات میں کردی ایسی حرکت کہ نیم عریاں حالت میں ہی تھانہ پہنچ گئی بیوی

اسپتال میں پولیس اہلکار

اس دوران پولیس اہلکاروں نے انسانیت کی مثال بھی پیش کی ۔ آپریشن کے دوران جب خاتون کو خون کی ضرورت پڑی تو خود تھانہ انچار اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خون دیا ۔ تاہم خاتون کو اب بھی مزید خون کی ضرورت ہے ، جس کیلئے اہل خانہ چکر کاٹ رہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز