Live Results Assembly Elections 2018

رانچی کی یوگ ٹیچر نے انتہا پسندوں کے ذریعہ دھمکی دینے کا لگایا الزام

رانچی۔ رانچی کی یوگ ٹیچر رافیہ ناز نے شدت پسندوں کے ذریعہ دھکمی دیئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ اس معاملہ کو لیکر رافیہ ناز نے انتظامیہ سے ملاقات کی وہیں مسلم معاشرہ میں رافیہ ناز کو لیکر متضاد تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

Nov 08, 2017 06:35 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 06:35 PM IST

 رانچی۔ رانچی کی یوگ ٹیچر رافیہ ناز نے شدت پسندوں کے ذریعہ دھکمی دیئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ اس معاملہ کو لیکر رافیہ ناز نے انتظامیہ سے ملاقات کی وہیں مسلم معاشرہ میں رافیہ ناز کو لیکر متضاد تاثرات سامنے آرہے ہیں۔ رانچی ایس ایس پی کلدیپ دیودی نے رافیہ اور اسکے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے دو پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ فی الحال پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

رانچی کی یوگ ٹیچررافیہ ناز کے سنسنی خیز انکشاف سے کہرام مچ گیا ہے۔ انہوں نے پچھلے چند دنوں سے مسلسل دھمکی دیئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ رافیہ نے الزام میں کہا ہے کہ انکو یوگا کے خلاف فتوی جاری کئے جانے اور مارپیٹ کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اس معاملہ کو لیکر انہوں نے رانچی کے ایس ایس پی کلدیپ دویدی سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ رافیہ ناز اے جے ایس یو نامی ایک سیاسی جماعت کی کارکن ہے ۔ وارواڑی کالج کی طالبہ رافیہ کو یوگا کے میدان میں کارہائے نمایاں خدمات کے لئے کئی انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ فی الحال رافیہ یتیم خانہ کے بچوں کو یوگ کے ہنر سکھاتی ہیں۔

رانچی کی یوگ ٹیچر نے انتہا پسندوں کے ذریعہ دھمکی دینے کا لگایا الزام

رافیہ نے اپنے بیان میں دو مذہبوں کے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ رافیہ کےاس الزام سے مسلم معاشرے میں متضاد تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ادھر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی قطب الدین رضوی نے اس الزام کو سرے سے خارج کر سستی شہرت کے لئے پروپیگنڈہ بتاتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ۔ وہیں ریاستی اقلیتی کمیشن نے اس کی مذمت کی ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز