پارلر سے گھر جا رہی لڑکی کو راستے میں چار نوجوانوں نے اغوا کرکے  کی اجتماعی عصمت دری

Sep 04, 2018 03:19 PM IST | Updated on: Sep 04, 2018 03:29 PM IST

بوکارو کے چندر پورہ  میں پارلر ( بیوٹیشین ) کی  طالبہ سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 24 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے چار نو جوانوں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ واقعہ ایک ستمبر کی رات کا ہے۔ بیوٹی پارلر سے گھر لوٹنے کے دوران راستے میں پڑنے والئ ایک جنگل میں واقعے کو انجام دیا گیا۔

جانکاری کے مطابق متاثرہ کی شادی طے ہو گئی تھی ۔ اس لئے بدنامی کے ڈر سے معاملے کو چھپانے کی کوشش ہوئی۔۔۔۔لیکن متاثرہ نے گزشتہ اتوار کو زہر کھاکر جان دینے  کی کوشش کی۔ اہل خانہ نے مقامی سطح پر اس کا علاج کرایا۔ فی الحال طبیعت بگڑنے پر اسے دھنباد پی ایم سی ایچ منتقل کیا گیا۔ فی الحا متاثرہ پی ایم سی ایچ میں زیر علاج ہے۔

پارلر سے گھر جا رہی  لڑکی کو راستے میں چار نوجوانوں نے اغوا کرکے  کی اجتماعی عصمت دری

علامتی تصویر

Loading...

پی ایم سی ایچ انتطامیہ نے اس معاملے میں دھنباد کی سرائے ڈھیلکا پولیس کو اطلاع دی ہے۔ لیکن 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد پولیس نے متاثرہ کا بیان نہیں لیا ہے۔ بوکارو  میں بھی اس سلسلے میں کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔

پی ایم سی ایچ سپریٹنڈینٹ ٹی ہیم روم نے کہا کہ پیر کی رات کو متاثرہ کو پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا۔، پہلے زہر کھانے کا معاملہ کہہ کر داخل کرایا گیا لیکن بعد میں اجتماعی عصمت دری کی بات سامنے آئی۔ جس کے بعد پی ایم سی ایچ سے اس کی جانکاری سرائے ڈھیلا پولیس کو دی گئی۔ فی الحاک داکٹروں کی دیکھ  ریکھ میں متاثرہ کا علاج چل رہا ہ،ے۔ آگے میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا۔

(ابھیشیک کمار کی رپورٹ)

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز