وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی قطر سے اپنا سفیر بلایا واپس

Jun 08, 2017 11:42 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 11:42 PM IST

اینجامینا: وسطی افریقی ملک چاڈ نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ چاڈ کی حکومت نے تمام متعلقہ فریقوں سے اس بحران کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس نے قطر سے بھی خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات اور عالمی امن کو نقصان پہنچانے والا کوئی قدم نہیں اٹھانے کے اپنے عزم کا احترام کرنے کو کہا ہے۔

اس سے پہلے افریقی ملک سینیگال نے کل قطر سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ عرب لیگ کے رکن ملک موریتانیہ نے بھی منگل کو قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کر لئے تھے۔

وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی قطر سے اپنا سفیر بلایا واپس

واضح ر ہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، یمن اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردوں کو حمایت دینے اور عرب دنیا کے سب سے طاقتور ممالک کے درمیان دڑار پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ مصر اور خلیج کے ممالک پہلے ہی قطر میں اخوان المسلمین اور دیگر اسلامی انتہاپسندوں کو حمایت دینے کی وجہ سے ناراضگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز