چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان پہنچا فائنل میں

Jun 14, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 09:53 PM IST

کارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ  کی پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ، جس کے جواب میں پاکستان نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میچ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے تعاقب کا آغاز کیا۔ فخر زمان نے 57 جبکہ اظہر علی نے 76 رن کی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں بابر اعظم نے 38 اور محمد حفیظ نے 31 رن بنائے اور ٹیم کو جیت دلائی ۔ انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان پہنچا فائنل میں

Image Source: Twitter

قبل ازیں ٹاس ہارکر پہلےبازی کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم بیرسٹو 43اور روٹ 46 کی اننگز کی بدولت 49.5 اوورس میں 211 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ اس کے علاوہ ہیلس نے 13 ، مورگن نے 33 اور اسٹوکس نے 34 رن بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے تین ،رومان رئیس اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجبکہ شاداب خان کو ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز