چمپئنز ٹرافی : ہندوستان نے پاکستان کو پھر چٹائی دھول ، 124 رنوں سے دی کراری شکست

Jun 04, 2017 02:43 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 12:51 AM IST

نئی دہلی : چمپئنز ٹرافی 2017 میں ہندوستان نے آج رویتی حریف پاکستان کو کراری شکست دے کر اپنی مہم کا فتح سے آغاز کیا ۔  پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں 48 اوورس میں 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رن بنائے ، مگر بارش سے متاثر میچ ہونے کی وجہ سے  ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنوں کا ہدف دیا گیا ہے ، جس کے جواب میں بارش سے متاثرہ اننگز میں پاکستان صرف 164 رن ہی بناسکی ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے صرف 50 رن بنائے ۔ اظہر کے علاوہ محمد حفیظ نے 33 اور شعیب ملک اور کپتان سرفراز نے پندرہ پندرہ رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے امیش یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے جبکہ جڈیجہ اور ہاردک پانڈیا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بھوبنیشور کمار کو بھی ایک وکٹ ملی ۔

اننگز کی شروعات کرنے روہت شرما اور شیکھر دھون شروع میں  آہستہ آہستہ سنبھل کر کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔  پہلی مرتبہ بارش ہونے پر ٹیم انڈیا نے 9.5 اوورس میں 46 رن بنالئے تھے ۔ روہت شرما 25 اور شیکھردھون 20 رن پر کھیل رہے تھے تاہم بارش رکنے کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو دونوں کھلاڑی اچھی لے میں نظر آئے اور دونوں سلامی بلے باز نے اپنی نصف سنچریاں پوری کرلیں ۔  تاہم شیکھر دھون اسکے بعد بہت زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہ سکے اور 68 رن بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

چمپئنز ٹرافی : ہندوستان نے پاکستان کو پھر چٹائی دھول ، 124 رنوں سے دی کراری شکست

شیکھر کے آوٹ ہونے کے بعد روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی اور ٹیم انڈیا کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا ۔ مگر ایک مرتبہ پھر بارش نے میچ میں رخنہ ڈالااور تھوڑی دیر تک کھیل رکا رہا ، جس کی وجہ سے دو اوورس کا میچ کم کردیا گیا ۔ بارش ختم ہونے کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو کوہلی اور روہت نے اچھی بلے بازی کی تاہم  91 رن کے نجی اسکور پر روہت شرما رن آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد یوراج سنگھ کریز پر آئے اور انہوں نے تابڑ توڑ بلے بازی کی ۔ یوراج نے 32 گیندوں پر 53رن کی پاری کھیلی اور پھر ایل پی ڈبلیو آوٹ ہوگئے ۔ تاہم آخری اوورس میں ہاردک پانڈیا نے لگاتار تین چھکے لگا کر اسکور کو تین سو کے پار کردیا ۔ پانڈیا چھ گیندوں پر 20 رن اور کپتان کوہلی 68 گیندوں پر 81 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز