چمپئنز ٹرافی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں بارش ہونے کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے کہی یہ بات

Jun 04, 2017 10:45 AM IST | Updated on: Jun 04, 2017 10:45 AM IST

برمنگھم : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے پر سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں لیکن اس هائی وولٹیج میچ پر بارش کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو هونے والے مقابلے کے دن صبح اور دوپہر میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ میں اس وقت ہو رہے کرکٹ میچ بارش سے متاثر ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل برمنگھم میں مقابلہ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ میچ کے دوران بارش ہونے سے اووروں کی تعداد 46 کردی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے 45 اوور میں 291 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے نو اوور میں تین وکٹ پر 53 رن بنائے ہی تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی اور کھیل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملا۔

چمپئنز ٹرافی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں بارش ہونے کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے کہی یہ بات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز