دبئی : مشہور شیف اتل کوچر کو اسلام مخالف ٹویٹ کرنا پڑا بھاری ، گنوانی پڑگئی نوکری

مشہور شیف اتل کوچر کو اسلام مخالف ٹیوٹ کرنا بھاری پڑگیا ہے۔ دوبئی میں واقع ایک ہوٹل نے کوچر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

Jun 13, 2018 06:51 PM IST | Updated on: Jun 13, 2018 06:53 PM IST

مشہور شیف اتل کوچر کو اسلام مخالف ٹیوٹ کرنا بھاری پڑگیا ہے۔ دوبئی میں واقع ایک ہوٹل نے کوچر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ وہ جے ڈبلیو میریٹ مارکس ہوٹل کے رنگ محل انڈیا نام کے ریستوراں کو سنبھالتے تھے۔ گلف نیوز نے ہوٹل کے جنرل منیجر کے حوالے بتایا ہے کہ کوچر کے حالیہ بیان کے بعد ان کی خدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان کا معاہدہ ختم ہونے کے ساتھ ہی ان کا ریستوراں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کوچر نے پرینکا چوپڑا کے شو کوا نٹیکو میں ہندووں کو دہشت گرد کے طور پر دکھانے پر اسلام مخالف ٹویٹ کیا تھا ، جس پر کافی ہنگامہ ہوگیا تھا۔ کوچر نے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہورہا ہے کہ آپ ( پرینکا ) نے ہندووں کے جذبات کا احترام نہیں کیا جو 2000 سال سے زیادہ وقت سے اسلام کے دہشت کا شکار ہوتے رہے ہیں۔

دبئی : مشہور شیف اتل کوچر کو اسلام مخالف ٹویٹ کرنا پڑا بھاری ، گنوانی پڑگئی نوکری

معروف شیف اتل کوچر ۔ فائل فوٹو

تاہم ہنگامہ ہونے کے بعد اتل نے ٹویٹ ہٹالیا اور اس کیلئے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اتوار کوجذبات میں آکر ان سے ایک بڑی غلطی ہوگئی تھی ۔ اتل کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا میں شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا اور ٹویٹر صارفین نے شیف کو ہٹانے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

عرب دنیا کے ایک معروف صحافی نے ٹویٹر پر لکھاکہ آپ نے ( اتل ) میرے جذبات مجروح کیا ، ہندوستان اور اس کے لوگوں سے پیار کرنے والے اور ایک سیکولر اور اعتدال پسند انسان کے طور پر مجھے لگتاہے کہ یہ ایک خطرناک بیان ہے۔ کچھ دیگر لوگوںنے کہا کہ وہ ریستوراں کا بائیکاٹ کریں گے ۔ ایک مقامی رہائشی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ شیف سلیبریٹی نے اپنا اصلی رنگ دکھا دیا ، میں ہیڈ شیف کا نسلی ٹویٹ پڑھنے کے بعد اب وہاں کھانے نہیں جاوں گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز