چلی میں زلزلے کے تیز جھٹکے، جان و مال کا نقصان نہیں

Apr 25, 2017 02:30 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 02:30 PM IST

سینٹیاگو۔  جنوبی امریکی ملک چلی کے مغربی ساحل پر زلزلہ کےتیز جھٹکوں کے بعد جاری سنامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے محکمہ نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 7.1 درج ہوئی۔ کل رات 11 بجکر 36 منٹ پر آئے زلزلہ کا مرکز ساحلی علاقہ میں واقع واپراسیوں سے 35 کلومیٹر دور مغرب میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ محکمہ نے بتایا کہ جھٹکوں کے بعد لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں پر آگئے۔

تازہ رپورٹ ملنے تک اس سے جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن والپراسیوں میں کافی دیر تک کم شدت کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔ چلی کے قومی ایمرجنسی دفتر (او این ای ایم آئی) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 7.1 تھی۔ زلزلہ کے بعد جاری سنامی کی وارننگ کو بعد میں حکام نے واپس لے لیا۔

چلی میں زلزلے کے تیز جھٹکے، جان و مال کا نقصان نہیں

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز