اب عرب ممالک کوبھی قرضے دے گا چین ، جوہری اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں بڑھایا جائے گا تعاون

Jul 11, 2018 09:39 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:39 PM IST

بیجنگ : چین مشرق وسطی کی عرب ریاستوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے مطابق اقتصادی شعبے میں ترقی، سلامتی و تحفظ سے جڑے متعدد مسائل کا ایک بہترین حل ہے۔ یہ بات انہوں نے اکیس عرب ممالک کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔

بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے بیس ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم تنازعات کے شکار اس خطے کے اقتصادی و صنعتی شعبوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔ شی جن پنگ کے بقول اس قرضے کا تعلق جوہری اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں تعاون بڑھانے سے بھی ہے۔

اب عرب ممالک کوبھی قرضے دے گا چین ، جوہری اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں بڑھایا جائے گا تعاون

چین کے صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز