چین : سنکیانگ میں مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقع پہننے پر پابندی

چینی حکومت نے شورش زدہ صوبے سنکیانگ میں مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Mar 30, 2017 11:01 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 11:01 PM IST

سنکیانگ : چینی حکومت نے شورش زدہ صوبے سنکیانگ میں مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق ہفتہ یکم اپریل سے ہو گا۔ علاوہ ازیں چینی حکومت نے انتہا پسند عقائد کے فروغ اور انہیں پھیلانے کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریڈیو اور ٹیلی وژن پر حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پیش کیے جانے والے پراپیگنڈے کو سننے یا دیکھنے سے انکار بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی حکومت ایغور نسل کے لوگوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پہلے سے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے اور نماز کی ادائیگی کو بھی گھروں تک محدود کیا جا چکا ہے۔ بچوں کے لیے مذہبی تعلیم کی ممانعت کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان میں روزے رکھنا بھی خلاف قانون قرار دیا جا چکا ہے۔

چین : سنکیانگ میں مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقع پہننے پر پابندی

گیٹی امیجیز

میڈیا کی خبروں کے مطابق بیجنگ کی جانب سے نافذ نئے ضابطوں کے تحت بچوں کو نیشنل تعلیمی پروگرام سے دور رکھنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔ ان حکومتی پابندیوں کا متن صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چینی موقف کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی حلقوں کا خیال ہے کہ چین ایغور افراد پر پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے میں معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کے پیش کر رہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز