پاکستان میں فوجی اڈہ کا قیام صرف قیاس آرائی : چین

Jun 29, 2017 11:58 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 11:58 PM IST

بیجنگ: چین نے آج ان اطلاعات کو بے بنیاد اور محض قیاس آرائی قرار دیا کہ وہ پاکستان میں ایک فوجی اڈہ قائم کررہا ہے۔ اس سے پہلے امریکی فوجی ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے ایک رپورٹ میں کہاتھا کہ چین ممکنہ طور پر پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرسکتا ہے۔ پنٹاگون کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین افریقی ملک جیبوتی میں اڈہ قائم کرنے کے بعد بیرون ملک اس طرح کے مزید ٹھکانے تعمیر کرسکتا ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووکیان نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کررہا ہے، محض قیاس آرائی ہے، ان سے ماہانہ پریس بریفنگ میں دریافت کیا گیا تھا کہ آیا چین پاکستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں بحری اڈہ قائم کرے گا۔۔

پاکستان میں فوجی اڈہ کا قیام صرف قیاس آرائی : چین

چین اگرچہ بڑے پیمانہ پر اپنی فوج کی جدید کاری میں مصروف ہے مگر وہ ہمیشہ ان خدشات کو غیر اہم ثابت کرتا رہا ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز