شمالی كوريا کے جوہری پروگرام کا پرامن حل ہو: جن پنگ

Aug 12, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 07:52 PM IST

بیجنگ۔  چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے آج فون پر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر تبادلہ خیال کیا اور معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر جن پنگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں امن برقرار رکھنے کے علاوہ اس کو جوہری سے پاک کرنا چین اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔ اس سے پہلے کل امریکی صدر نے شمالی کوریا کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کسی بھی اشتعال کا جواب دینے کے لئے امریکہ کے فوجی تیار ہیں۔

مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’شمالی کوریا اگر بغیر سوچے سمجھے کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کے لئے ہمارے فوجی تیار ہیں۔ امید ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ دوسرا راستہ اختیار کریں گے‘‘۔ غور طلب ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے بحر الکاہل کے علاقے واقع گوام جزیرے پر میزائل سے حملے کرنے کے منصوبہ پر کام کرنے کی بات کہی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔

شمالی كوريا کے جوہری پروگرام کا پرامن حل ہو: جن پنگ

چین کے صدر: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز