چین میں کیمیائی فیکٹری میں دھماکہ ، 19 افراد ہلاک 12، زخمی

جنوب مغربی چین میں انڈسٹریل پارک میں ہوئے دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔

Jul 13, 2018 10:02 AM IST | Updated on: Jul 13, 2018 11:12 AM IST

چین کے جنوبی سچوان صوبے میں جمعرات کو ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے ہوجانےسے 19 چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  'شنہوا' نے آج یہ جانکاری دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ دھماکے سچوان صوبے  یبین شہر میں واقع انڈسٹریل پارک کے یبین ہنگڈا ٹیکنالوجی کمپنی نام کے کیمیکل پلانٹ میں ہوا۔  دھماکہ کل شام ساڑھے چھ بجے ہوا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  'شنہوا'  نے صوبائی حکام کو بتایا کہ دھماکے کے بعد صبح میں آگ لگ گئی ۔آگ کو آج صبح بجھا دیا گیا ہے  اور زخمیوں کی حالت اب مستحکم ہے۔

چین میں کیمیائی فیکٹری میں دھماکہ ، 19 افراد ہلاک 12،  زخمی

چین کے جنوبی سچوان صوبے میں جمعرات کو ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے ہوجانےسے 19 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی

حکام نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ سچوان صوبے کے دارالحکومت چینگدو سے کافی دور واقع ایک صنعتی علاقے کے يبن ہینگڈا ٹیکنالوجی میں ہوئے دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

چین کی مقامی میڈیا کی ویڈیو میں فیکٹری سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے

چین میں کام کی حفاظت کے معیار کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن چین میں مہلک صنعتی حادثات ابھی بھی عام بات ہیں۔

(ایجنسی انپٹ کے ساتھ)

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز