چین نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی اپیل کی

جنیوا۔ چین نے دنیا بھر کے ممالک سے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کے لئے مل کرکوشش کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Jan 19, 2017 01:17 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 01:17 PM IST

جنیوا۔  چین نے دنیا بھر کے ممالک سے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کے لئے مل کرکوشش کرنے کی اپیل کی ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کل اقوام متحدہ میں ایک تقریر میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو ایک ایسی دنیا قائم کرنے پر زور دینا چاہئے جہاں جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہو اور ان کا موجودہ ذخیرہ تباہ کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا، "جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی لگنی چاہئے اور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لئے ان کے ذخائر تباہ ہونے چاہئیں ۔" مسٹر جن پنگ نے کہا، "ہمیں ایک یا کئی ممالک کے غلبہ کو مسترد کرنا چاہئے اور طاقتور ممالک کو ایک -دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کرنا چاہئے۔ "

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو چھوٹے ممالک کے ساتھ برابری کا سلوک کرنا چاہئے نہ کہ دوسروں پر اپنی خواہش مسلط کرنی چاہئے۔ اگر دنیا میں امن و سکون قائم کرنا ہے تو تمام ملکوں کو مل کر ایک ساتھ کوشش کرنی ہوگی۔

چین نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی اپیل کی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز