نئی پابندیوں سے شمالی کوریا سے تعاون میں مدد نہیں ملے گی: چین

Aug 24, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 08:09 PM IST

بیجنگ۔ چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق اس کی کمپنیوں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں سے اس مسئلہ کے حل میں کوئی مدد نهيں ملے گی۔ غور طلب ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ منگل کو چینی اور روسی کمپنیوں کے خلاف تعزیری کارروائی کرتے ہوئے زبردست پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ان کمپنیوں نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے اور امریکہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔

ویب پورٹل ’نیوز 24‘ میں آج شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے ساتھی شمالی کوریا پر اس بات کے لئے دباؤ ڈالے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو چھوڑ دے۔

نئی پابندیوں سے شمالی کوریا سے تعاون میں مدد نہیں ملے گی: چین

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنيانگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے اس مسئلہ کے حل اور خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون برقرار رکھنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور ہماری امریکہ سے اپیل ہے کہ وہ اس غلطی کو روکے اور اس میں اصلاح کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں انتہائی کشیدگی کے ماحول میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جو راحت کا اشارہ ہے اور اس میں تمام فریقوں کو شکریہ ادا کرنا چاہئے لیکن معاملہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔

واضح ر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریكس ٹلرسن نے بات چیت میں اشارہ دیا تھا کہ مستقبل میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ممکن ہے اور اسی تناظر میں ترجمان نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز