Live Results Assembly Elections 2018

امریکہ کو پاکستان کی سیکورٹی مفادات کی فکر کرنی چاہئے: چین

بیجنگ۔ چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو اس کی حفاظت سے متعلق فکرمندیوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

Aug 24, 2017 04:45 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 04:45 PM IST

بیجنگ۔ چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو اس کی حفاظت سے متعلق فکرمندیوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ چین کے اعلی سفارتکار یانگ جئیچی نے امریکہ کے خارجہ سکریٹری ریک ٹیلرسن سے فون پر یہ درخواست کی۔

خیال رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستانی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناگاہ کے طور پر استعمال کئے جانے کے معاملے میں امریکہ اب زیادہ دن خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کو اس معاملے میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں ایک کھلی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے وہاں مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں گے۔

امریکہ کو پاکستان کی سیکورٹی مفادات کی فکر کرنی چاہئے: چین

چینی میڈیا نے مسٹر یانگ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بدھ کو مسٹر ٹلیرسن سے فون پر بات چیت کرکے پاکستان کے خدشات پر توجہ دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمندہے اور خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز